حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی پرمسرت میلاد کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کی یہ تقریب حرم امام رضا علیہ السلام میں اذان ظہر سے ایک گھنٹہ قبل قاری قرآن حجت الاسلام مہدی شجاع کی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد وطن اسلام والمسلمین سید حسن سے پر نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب کے موضوع پر خطاب ہوئی اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین سید حسن سپھر نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب کے موضوع پر خطاب کیا۔
انہوں نے کہا: اگر تمام دریا سیاہی بن جائیں اور تمام درخت قلم بن جائیں تو بھی کلمات اللہ کی اوصاف کو نہیں لکھ سکتے۔امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں بیان کیا ہے کہ کلمات اللہ سے مراد ائمہ اہل بیت علیہم السلام ہیں۔